حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک پیغام مین مولانا طارق جمیل صاحب کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:
مولانا طارق جمیل صاحب کی بیرون ملک بیماری کی خبر سن کر تشویش ہوئی۔ لیکن الحمدللہ ان کے بیٹے کی طرف سے ان کی طبیعت کی بہتری کا بیان قابل اطمینان ہے۔ امید ہے کہ وہ بہت جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ ہم ملک کے اس اخلاقی استاد و علم و دانش کے عظیم پیکر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی اس عظیم میراث کی حفاظت فرمائے۔
شبیر حسن میثمی
سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان